قبل از وقت پیدائش کا پتہ لگانا ممکن جدہ یونیورسٹی نے آلہ تیار کر لیا

قبل از وقت پیدائش کا پتہ لگانا ممکن  جدہ  یونیورسٹی نے آلہ تیار کر لیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)جدہ یونیورسٹی نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی مدد سے بچے کی قبل از وقت پیدائش کا پتہ لگا سکتا ہے ۔

 یہ آلہ جنین کی تھیلی کے اندر شفاف سیال مادے کے فیصد کا حساب لگاتا ہے اور ابتدائی مرحلے میں ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتا ہے ۔یہ جدید ایجاد یونیورسٹی کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈاکٹر قمر اور ڈاکٹر یوسف الصوحافی نے تیار کی۔دونوں ڈاکٹروں نے رومانیہ میں ایجادات، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی حالیہ عالمی نمائش میں طلائی تمغہ اور ایک بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا۔یہ جدید آلہ صحت کے پیشہ ور افراد کیلئے موبائل فون ایپس کے ذریعے مریض کی حالت کا پتا لگانا ممکن بناتا ہے جس سے ہسپتال کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں