آپریشن عزم استحکام :امریکا چھوٹے ہتھیار فراہم کر ے :پاکستان

آپریشن عزم استحکام :امریکا چھوٹے ہتھیار فراہم کر ے :پاکستان

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ واشنگٹن آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے پاکستان کو چھوٹے ہتھیار اور جدید آلات فراہم کرے ۔۔۔

ہمیں جدید ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات کی ضرورت ہے ،دونوں ممالک کی سلامتی و اقتصادی مفادات آپس میں جڑے ہیں۔انہوں نے واشنگٹن میں امریکی پالیسی سازوں، سکالرز، دانشوروں، اور کارپوریٹ رہنماؤ ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کا قلع قمع کرنے کے لیے آپریشن عزم استحکام کا آغاز کیا ہے ۔ پاکستان اور امریکا کو جدید فوجی آلات کی فروخت دوبارہ شروع کرنے پر کام کرنا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں