شمالی غزہ :گھمسان کی جنگ،ہزاروں افراد بے گھر،69شہید

شمالی غزہ :گھمسان کی جنگ،ہزاروں افراد بے گھر،69شہید

غزہ (اے ایف پی)شمالی غزہ پر اسرائیلی فوجی آپریشن کا تیسرا روز، فضائی حملوں اور گولیوں کی بارش ، ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ،وحشیانہ حملوں میں کم ازکم 69افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔

 وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں ابتک 37ہزار 834افراد شہید ،86ہزار 858زخمی ہو چکے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے شجاعیہ و دیگر علاقوں پر اسرائیلی بربریت ناقابل برداشت ہے ، غزہ کے باشندے بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں یا کچرے کے بڑے بڑے ڈھیروں کے قریب کیمپ میں رہنے پر مجبور ہیں،سارا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ،لوگوں کو باتھ روم کی سہو لت بھی میسر نہیں ،بھوک سے لوگ مر رہے ہیں ۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتحادی فوج نے یمن میں سات ڈرون اورایک گاڑی کو تباہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں