منور فاروقی نے دوسری اہلیہ کیساتھ تصویر جاری کردی

منور فاروقی نے دوسری اہلیہ  کیساتھ تصویر جاری کردی

دبئی(شوبزڈیسک ) بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کردی۔

ان دنوں منور فاروقی دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا کے ہمراہ معیاری وقت گزار رہے ہیں جس کا انداز اُن کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے ۔کامیڈین نے دبئی کے سیاحتی مقام، اپنا کامیڈی شو اور صبح کی کافی کی جھلک بھی دکھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں