نومولود بیٹی کو مارنا چاہتی تھی:ثروت گیلانی کا انکشاف

 نومولود بیٹی کو مارنا چاہتی تھی:ثروت گیلانی کا انکشاف

کراچی(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈپریشن کی وجہ سے اپنی نومولود بیٹی کو جان سے مارنا چاہتی تھی۔

، نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں کہا کہ کوئی بھی خاتون جب پہلی بار حاملہ ہوتی ہے تو اُسے حمل کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی، وہ حمل سے متعلق کتابیں پڑھ کر اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو مجھے شدید پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہوا،میں پیدائش کے چار دن بعد اپنی بیٹی سے ہسپتال میں ملی تھی کیونکہ میری بھی سرجری ہوئی تھی اور میری نومولود بیٹی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی، اسی وجہ سے ڈاکٹروں نے ہم دونوں کو الگ الگ وارڈ میں داخل کیا ہوا تھا۔ میری نومولود بیٹی کو ماں کے دودھ کی طلب تھی جبکہ میں شدید ڈپریشن میں تھی، جب میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو میرے دل میں خیال آیا کہ میں اِسے نیچے گِرا دوں تاکہ یہ مر جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں