نیو یارک:منی وین سیلون میں گھس گئی،4افراد ہلاک ،9زخمی

نیو یارک:منی وین سیلون میں  گھس گئی،4افراد ہلاک ،9زخمی

نیویارک(شِنہوا)امریکی ریاست نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں ایک تیز رفتار منی وین سیلون میں گھس گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ۔

حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ہی چار افرادسیلون کے اندر دم توڑ چکے تھے ۔منی وین کے ڈرائیور سمیت نو افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں