سرحدپار حملوں کے نتائج کا ذمہ دار پاکستان خودہوگا:افغانستان

سرحدپار حملوں کے نتائج کا ذمہ دار  پاکستان خودہوگا:افغانستان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان نے کہاہے کہ سرحد پار حملوں کی صورت میں پاکستان خود نتائج کا ذمہ دار ہوگا ۔

 وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کے ردعمل میں ایکس پر جاری بیان میں افغان وزارت دفاع نے لکھاکہ پاکستان کی قیادت کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے ،کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ خود نتائج کا ذمہ دار ہوگا،افغانستان کا اصولی موقف ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران اینکر نے سوال پوچھا تھاکہ کیا پاکستان عسکریت پسندوں پر قابو پانے کیلئے افغانستان پر حملہ کرے گا، جس پر انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان کی خودمختاری سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں