مصر: اداکارہ کے گھر کی بجلی کاٹتے ہوئے چور کرنٹ سے مر گیا

مصر: اداکارہ کے گھر کی بجلی  کاٹتے ہوئے چور کرنٹ سے مر گیا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں اداکارہ حسنا سیف الدین کے ولا کے سامنے ایک چورعلاقے سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

ادا کارہ نے ٹک ٹاک پر کہا چور نے میرے گھر سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی۔ اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا اور مر گیا۔حسنا نے کہا کہ پولیس نے اس کے کارڈ کی چھان بین کی اور پتہ چلا کہ وہ پہلے سے ہی خطرناک افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دنیا اس لائق ہے کہ کوئی چوری کرتے ہوئے مر جائے ۔ اللہ اس پر رحم فرمائے اور اس کی مغفرت فرمائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں