موریطانیہ:محمد اولد شیخ الغزوانی56.12 فیصد ووٹ لیکر دوبارہ صدر منتخب

موریطانیہ:محمد اولد شیخ الغزوانی56.12  فیصد ووٹ لیکر دوبارہ صدر منتخب

نواکچوٹ (اے ایف پی)موریطانیہ کے موجودہ صدر محمد اولد شیخ الغزوانی صدارتی انتخابات میں 56.12 فیصد ووٹ لیکر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ۔

 انتخابی کمیشن کے سربراہ کے مطابق غزوانی کے مرکزی حریف بیرام عبید نے 22.10 فیصد ووٹ حاصل کیے ،اسلام  پسندتیواسول پارٹی کے سربراہ حمادی اولد سد ال تیسرے نمبر پر رہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما اور صدارتی امیدواربیرام عبید نے کہا ہے کہ وہ نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں