کویت: 1990 میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کا برطانوی حکومت کیخلاف مقدمہ

کویت: 1990 میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کا برطانوی حکومت کیخلاف مقدمہ

کویت سٹی(اے ایف پی) 1990 میں کویت میں یرغمال بنائے گئے برٹش ایئر لائن کی پرواز کے مسافروں نے برطانوی حکومت اور ایئرلائن کیخلاف مقدمہ کر دیا ۔

برٹش ایئر لائن مسافروں کو کوالالمپور کے بجائے ایک خلیجی ریاست میں اُتار لیا تھا۔ یہ واقعہ صدام کی فوجوں کے کویت میں داخلے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔ مسافروں اور عملے سمیت 367 افراد نے 4ماہ سے زائد عرصہ قید میں گزارا تھا جنہیں صدام نے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ۔قانونی فرم کے مطابق 94 افراد نے لندن ہائیکورٹ میں دعویٰ دائر کیا ہے جس میں برطانوی حکومت اور برٹش ایئرلائنز پر شہریوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں