جمیکا:سمندری طوفان بیرل سے 7افراد ہلاک

جمیکا:سمندری طوفان  بیرل سے 7افراد ہلاک

جمیکا(اے ایف پی )کیریبین ملک جمیکا میں سمندری طوفان بیرل سے 7افراد ہلاک ہو گئے ۔اس دوران ہواؤں کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے تیز بارشوں اور سیلاب کا بھی خطرہ  

ہے ۔وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے ایکس پر کہا کہ میں تمام جمیکا سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ خوراک، بیٹریاں، موم بتیاں اور پانی کا ذخیرہ کریں۔ اپنی اہم دستاویزات کو محفوظ رکھیں ، ایسے درختوں یا اشیا کو ہٹا دیں جو آپ کی املاک کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں