غزہ ، 4کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15سال لگیں گے :اقوام متحدہ

غزہ ، 4کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15سال لگیں گے :اقوام متحدہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

غزہ سے 4 کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنا ہوگا جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد اخراجات ہوں گے ۔اقوام متحدہ کے مطابق ملبے میں دھماکا خیز مواد بھی ہوسکتا ہے ، ملبے میں انسانی لاشیں بھی دبی ہوئی ہیں۔ اسرائیل غزہ پر اب تک 50 ہزار بم گراچکا ہے جن میں 2 سے 3 ہزار بم پھٹ نہیں سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں