کملاہیرس سے نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ اموات پر تحفظات

کملاہیرس سے نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ اموات پر تحفظات

واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز،اے پی) نائب امریکی صدر کملا ہیرس سے اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔نائب امریکی صدرنے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے ، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

کملا ہیرس کا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بات چیت کی ہے ، اسرائیل کو دفاع کا حق ہے لیکن وہ کس طرح سے اپنا دفاع کرتا ہے اس بات سے فرق پڑتا ہے ۔گزشتہ نو مہینوں کے دوران غزہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ تباہ کن ہے ۔ بچے مر رہے ،بھوکے لوگ حفاظت کیلئے بھاگ رہے ہیں، بعض اوقات دوسری، تیسری یا چوتھی بار لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں سے غزہ تباہ ہوا ہے ۔دوسری جانب ٹرمپ نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی،ٹرمپ نے نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کاگرمجوشی سے استقبال کیا،سابق صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں وہ ٹوپی پکڑے ہوئے ہیں جس میں لکھا تھا مجموعی فتح ، انہوں نے غزہ میں حماس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کا عزم کیا ۔ ٹرمپ نے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق کملا ہیرس کا بیان توہین آمیز تھا۔میرا نیتن یاہو سے کبھی خراب تعلق نہیں رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں