جنوبی افریقا:مشتبہ فوجی کیمپ سے 95 لیبیائی باشندے گرفتار

جنوبی افریقا:مشتبہ فوجی کیمپ  سے 95 لیبیائی باشندے گرفتار

جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک فارم پر چھاپے کے بعد 95 لیبیائی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق فارم بظاہر فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا تھا اس جگہ کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک سکیورٹی کمپنی کا تربیتی کیمپ ہے ،کمپنی کا مالک جنوبی افریقی شہری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی تحقیقات کریں گے ،فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لیبیائی باشندے کس گروپ سے وابستہ تھے ؟۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں