آسٹریلیا :تنخواہوں کا تنازع ،صحافیوں کی 5روزہ ہڑتال ،نیوز روم ویران

آسٹریلیا :تنخواہوں کا تنازع ،صحافیوں  کی 5روزہ ہڑتال ،نیوز روم ویران

میلبورن(اے ایف پی) آسٹریلیا کے کئی بڑے اخبارات کے صحافیوں نے تنخواہوں کے تنازع پر پانچ روزہ ہڑتال کا آغاز کر دیا ، ہڑتال سے سڈنی مارننگ ہیرالڈ، دی ایج اور آسٹریلین فنانشل ریویو میں کام شدید متاثر ہوا ،سینکڑوں صحافیوں کی ہڑتال کے باعث سڈنی، میلبورن، برسبین اور پرتھ میں نیوز رومز ویران ہو گئے ۔

یونین کے نمائندے مشیل نے کہاآسٹریلوی عوام صحافیوں پر انحصار کرتے ہیں کہ وہ انہیں باخبر رکھیں، احتساب ، بدعنوانی اور غلط کاموں پر روشنی ڈالیں، لیکن وہ محفوظ ملازمتوں کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے ،میلبورن میں دی ایج نیوز روم کے باہر صحافیوں نے دھرنا دیا اور پلے کارڈز لہرائے جن پر ’’ صحافت کو جلا نہ دو ‘‘لکھا تھا۔یونین نمائندے نے مزید کہا کہ عملہ مہنگائی کے مطابق تنخواہ میں اضافے کا خواہاں ہے ۔

صحافی ہڑتال 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں