کملا ہیرس کی عرب امریکی ووٹرز کی حمایت کیلئے کوششیں تیز

کملا ہیرس کی عرب امریکی ووٹرز  کی حمایت کیلئے کوششیں تیز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی سرفہرست ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملاہیرس نے عرب امریکی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ڈیئربورن شہر کے میئر عبداللہ حمود کا کہنا تھا بائیڈن کے انتخابی دوڑ سے باہر نکلنے سے دروازہ کھلا ہے مگر یہ کملاہیرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیونٹی سے اس  اتحاد کو قائم کریں ۔ میئر حمود کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور وکالت کرنی چاہیے اور اسرائیل کی غیرمشروط حمایت اور اسلحے کی فراہمی روکنی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں