یوگنڈا :مشتبہ عبادت گاہ سے 17 انسانی کھوپڑیاں بر آمد

یوگنڈا :مشتبہ عبادت گاہ سے  17 انسانی کھوپڑیاں بر آمد

کمپالا (اے ایف پی)یوگنڈا کے وسط میں ایک مشتبہ عبادت گاہ سے دھات کے ڈبوں میں دفن سترہ انسانی کھوپڑیاں بر آمد ہوئی ہیں۔

دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 40 کلومیٹر مغرب میں مپیجی قصبے کے قریب لکڑیاں چرانے والے بچوں نے پیر کو یہ کھوپڑیاں دریافت کیں ۔پولیس ترجمان ماجد کریم نے بتایا کہ ہم مزید کھدائی کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہاں مزید  کتنی کھوپڑیاں دفن ہیں، باقیات کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ان کی عمر اور جنس کا تعین کیا جا سکے اور یہ بھی معلوم ہو سکے کہ انہیں کب دفنایا گیا ہو گا۔ انہوں نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں