بھارت:عدالت نے شاہی عیدگاہ تنازع قابل سماعت قرار دیدیا

 بھارت:عدالت نے شاہی عیدگاہ  تنازع قابل سماعت قرار دیدیا

الہٰ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں الہٰ آباد ہائیکورٹ نے مندر کی زمین پر شاہی عیدگاہ مسجد کی تعمیر کے دعوے اور اسے گرانے سے متعلق درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔

مقدمے میں الزام ہے کہ مندر کو گرا کر اس کی جگہ شاہی عیدگاہ مسجد تعمیر کی گئی۔مسلم فریق نے استدعا کی تھی کہ مقدمہ عبادت ایکٹ کی خلاف ورزی ہے یہ قابل سماعت نہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق شاہی عیدگاہ تنازع سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں