مقبوضہ کشمیر :بھارتی سرمایہ کاروں کو زمین الاٹ کرنیکی منظوری

مقبوضہ کشمیر :بھارتی سرمایہ کاروں کو زمین الاٹ کرنیکی منظوری

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نئی صنعتی اراضی الاٹمنٹ پالیسی کے تحت بھارتی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

اس پالیسی کے تحت 4ہزار کروڑ روپے کی کم سے کم سرمایہ کاری والے سرمایہ کاروں کو ہی زمین ملے گی ۔ نئی پالیسی نے مقامی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پریشانی میں ڈال دیا ، وہ مقامی سطح پر صنعتیں لگانے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گئے جبکہ بھارتی سرمایہ کار ان کی جگہ لے لیں گے ۔فیکٹری مالکان اور تجارتی اداروں نے کہا کہ یہ پالیسی مقامی سرمایہ کاروں کو زمین حاصل کرنے کے موقع سے محروم کر دے گی کیونکہ 4ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ان کی صلاحیت سے باہر ہے ۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اسحاق نے کہا کہ کشمیر کے باشندوں کو اس ترمیم شدہ پالیسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔اس پالیسی سے صرف باہر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ کوئی بھی مقامی فرد اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کر سکتا۔سینئر ٹریڈ یونین لیڈر ابرار احمد نے کہا کہ یہ پالیسی مقبوضہ کشمیر سے وسائل کو ختم کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ بڑے سرمایہ کاروں کو یہاں آنے کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں