مہنگائی:جاپانی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

مہنگائی:جاپانی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے  الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

ٹوکیو(اے ایف پی )جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے ، سیاسی تنازعات اور عوام کے عدم اعتماد کے باعث اگلے ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔

وزیراعظم فومیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے عوام کی خاطر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رہے ۔جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب بھی نہیں لڑیں گے ۔خیال رہے 67 سالہ فومیو 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں