جرمنی:پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات پر فوجی اڈابند

جرمنی:پانی میں زہر ملانے  کی اطلاعات پر فوجی اڈابند

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں فوجیوں کے اڈے کے پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات پر فوجی اڈے کو بند کردیا گیا۔

جرمنی میں نیٹو کے ایئر بیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ،حکام نے فوجی اڈوں میں موجود ملازمین کو نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جرمن قصبے گیلن کرچن میں نیٹو ایئر بیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو بیس کے پانی کو چیک کر لیا گیا ہے اس میں کوئی آلودگی نہیں پائی گئی، کولون فوجی بیس میں 4 ہزار 300 فوجی اور 1200 شہری موجود ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں