نیوزی لینڈ: 400لوگوں کو جان لیوا ٹافیاں غلطی سے تقسیم

نیوزی لینڈ: 400لوگوں کو جان  لیوا ٹافیاں غلطی سے تقسیم

آکلینڈ( آئی این پی)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خیراتی ادارے نے اپنے کھانے کے پارسلوں میں مہلک خوراک سے بھری کینڈیز تقسیم کردیں۔

 آکلینڈ سٹی مشن نے کہا کہ ہمارے سٹاف نے 400 افراد سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ ان پارسلوں میں موجود ان ٹافیوں کا پتا لگایا جا سکے جن میں میتھم فیٹامائن کی مقدار شامل کی گئی ہے ۔واضح رہے میتھم فیٹامائن ایک نشہ آور دوا ہے جو دماغ اور جسم کو متاثر کرتی ہے حکام نے اس حوالے سے کہا کہ مہلک ٹافی کھانے والے تین افراد کو ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔نیوزی لینڈ ڈرگ فائونڈیشن کے مطابق ہر ٹافی میں میتھم فیٹامائن کی مقدار 300 گنا زیادہ تھی جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں