چلی :دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان میں مزدوروں کی ہڑتال

چلی :دنیا کی سب سے بڑی تانبے  کی کان میں مزدوروں کی ہڑتال

سینٹیاگو(اے ایف پی)آسٹریلوی کمپنی بی ایچ پی سے تنخواہ کے مسئلے پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان میں مزدوروں نے ہڑتال کر دی۔۔۔

یاد رہے شمالی چلی میں ایسکونڈیڈا کان ہر سال دنیا کے تقریباً پانچ فیصد تانبے کی کھدائی کرتی ہے ، یہ ایک ایسی دھات ہے جو بجلی کی تاروں سے لے کر ری چارج ہونے والی بیٹریوں تک ہر چیز میں استعمال ہوتی ہے ۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ تانبے کی کان کے مزدوروں نے ہڑتال ختم نہ کی تو اس کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں