ڈیمو کریٹس کنونشن میں الوداعی تقریر پرجو بائیڈن آبدیدہ

ڈیمو کریٹس کنونشن میں الوداعی  تقریر پرجو بائیڈن آبدیدہ

شکاگو(اے ایف پی )شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کملا ہیرس کی بطورصدارتی امیدوارحمایت کااعلان کردیا گیا جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے الوداعی تقریر کی اورکہا امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔

ملک میں نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے ، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں،امریکی صدرنے ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ سابق امریکی صدر نے چار سال میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے زیادہ پیار ہے ، میں ان تمام لوگوں سے ناراض ہوں جنہوں نے کہا کہ مجھے استعفیٰ دینا چاہئے ۔جوبائیڈن اور کملا ہیرس دونوں آنسو پونچھتے ہوئے دکھائی دئیے ۔کملا ہیریس نے اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں