کملا ہیرس کی صدارتی مہم ، 1 ماہ میں 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جمع

کملا ہیرس کی صدارتی مہم ، 1 ماہ میں 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جمع

واشنگٹن(اے ایف پی)ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے مینیجر نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی صدارت کے لیے اپنی دوڑ شروع کرنے کے بعد سے ایک ماہ سے کچھ زیادہ عرصے میں 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جمع کرلئے۔

گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوران عطیات میں اضافہ ہوا۔ ہیرس کی مہم کے مینیجر جین او میلے ڈلن نے کہا اس مدت میں کسی بھی صدارتی مہم کے لیے یہ اب تک کی سب سے زیادہ جمع کردہ رقم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں