سعودی عرب:ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب:ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر، سرحدی خلاف ورزی پر مزید 17 ہزار 616 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی سکیورٹی فورسز نے 15 سے 21 اگست 2024 کے دوران 11 ہزار 22 افراد کو اقامہ، 4 ہزار 216 کو سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی پر پکڑا ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ13 ہزار 952 افراد کو مملکت سے بے دخل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں