بنگلہ دیش:سابق جج پر عوام کا تشدد،آئی سی یو میں داخل

بنگلہ دیش:سابق جج پر عوام کا تشدد،آئی سی یو میں داخل

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے سابق جج پر عوام کا تشدد، لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی، آئی سی یو میں داخل۔z

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  بنگلادیشی سپریم کورٹ کے ایپلٹ ڈویژن کے سابق جج کو سلہٹ کی عدالت میں لایا گیا تو قیدیوں کی وین سے نکلتے ہی عوام نے ان پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی۔ مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سابق جج پر پانی کی بوتلیں، انڈے اور جوتے بھی پھینکے ۔حملے کے بعد 75 سالہ سابق جج کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس مانک کے جسم پر کئی زخم موجود تھے اور انہیں اندرونی چوٹیں بھی آئی ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔بنگلادیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوج اور پولیس کے اہلکار سابق جج کی حفاظت پر مامور ہیں ،ہسپتال کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔خیال رہے کہ جمعے کے روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چودھری مانک کو بھارت فرار ہوتے ہوئے بھارتی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں