فرانس:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کا بانی گرفتار

فرانس:سوشل میڈیا پلیٹ  فارم ٹیلی گرام کا بانی گرفتار

پیرس(اے ایف پی، رائٹرز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹیلی گرام کے بانی آذربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا۔ انتالیس برس کے پاول دورو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں، ان پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی سمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں