بنگلہ دیش:سیلاب سے 20 جاں بحق، 52 لاکھ شہری متاثر

بنگلہ دیش:سیلاب سے 20 جاں بحق، 52 لاکھ شہری متاثر

ڈھاکا(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں اور دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے پر سیلاب سے 52 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔

4لاکھ لوگ پناہ گاہوں میں موجود ،سڑکوں کا نظام درہم برہم ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے۔ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، مضافات میں شہریوں کو خوراک، صاف پانی، ادویات اور کپڑوں کی اشد ضرورت ہے ،سڑکوں کا نظام درہم برہم ہونے سے امدادی کوششیں معطل ہوچکی ہیں۔بنگلہ دیش میں کئی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقوں میں سیلاب بھارت کی جانب سے ڈیموں کے دروازے کھولے جانے سے آیا ہے جبکہ نئی دہلی نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ڈاکٹر یونس نے اس حوالے سے کہا ہم نے پڑوسی ممالک سے بات شروع کردی ہے کہ مستقبل میں سیلاب کی صورت حال سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔حکام کے مطابق بنگلہ دیش میں 11 اضلاع سب سے متاثر ہوئے جہاں 4 لاکھ سے زائد افراد 3 ہزار 500 پناہ گاہوں میں موجود ہیں اور750 میڈیکل ٹیمیں طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں