سعودی قانون محنت میں تبدیلی، کارکن کو وجہ بتائے بغیر استعفیٰ دینے کا اختیار

سعودی قانون محنت میں تبدیلی، کارکن  کو وجہ بتائے بغیر استعفیٰ دینے کا اختیار

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں نئے قانون محنت کے تحت کارکن کو وجہ بتائے بغیر استعفیٰ دینے کا اختیار دے دیا گیا۔

کفیل یا ملازمت کا ادارہ استعفیٰ پیش کرنے کے 7 دن کے اندر اسے زیادہ سے زیادہ 60 دن کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔ استعفیٰ کے 30 دن کے بعد کفیل یا ادارے کی طرف سے جواب نہ ملنے پر پیش کردہ استعفیٰ منظور سمجھا جائے گا۔نئے قانون کے مطابق کارکن کو استعفیٰ پیش کرنے کے 7 دن کے اندر ارادہ ملتوی کرنے کا اختیار ہوگابشرطیکہ کفیل یا ادارے نے اسے منظور نہ کیا ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں