بھارت:عیسائیوں کے قتل عام ’’کندھمال فسادات‘‘ کو 16 سال مکمل

بھارت:عیسائیوں کے قتل عام  ’’کندھمال فسادات‘‘ کو 16 سال مکمل

بھوبنیشور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کندھمال فسادات کو 16 سال مکمل ہوگئے۔ 25 اگست 2008 کو ہندو انتہا پسند تنظیموں بجرنگ دل، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور۔۔۔

 وشوا ہندو پرشاد نے ریاست اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں فسادات میں 600 عیسائی گاؤں،400 سے زائد چرچ نذر آتش کر ڈالے تھے، سینکڑوں عیسائی ہلاک، 75 ہزار کے قریب بے گھر ہوئے۔ 100 سے زائد عیسائی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، درجنوں خاندانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ 50 ہزار عیسائیوں نے جنگلوں میں پناہ لیکر جان بچائی۔16 برس گزرنے کے باوجود مودی سرکار سیاسی فوائد کیلئے ملزموں کو سزا دینے سے گریزاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں