اقوام متحدہ کا افغان طالبان کے ’’اخلاقیات کے قانون‘‘پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کا افغان طالبان کے ’’اخلاقیات  کے قانون‘‘پر تشویش کا اظہار

نیو یارک، کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے ’’اخلاقیات کے قانون‘‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یو این امدادی مشن کی سربراہ اوتن بائیفا نے کہا کہ یہ افغانستان کے مستقبل کیلئے تشویشناک امر ہے کہ اخلاقی معائنہ کاروں کو کسی کو بھی دھمکیاں دینے اور حراست میں لینے کے صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں۔یہ قانون افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر پہلے سے ہی نافذ ناقابل برداشت پابندیوں میں اضافہ کرتا ہے ، یہاں تک کہ گھر سے باہر خواتین کی آواز کو بھی بظاہر اخلاقی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں