بھارت:گائے کا گوشت رکھنے کا الزام، بزرگ مسلمان پر بہیمانہ تشدد

بھارت:گائے کا گوشت رکھنے کا  الزام، بزرگ مسلمان پر بہیمانہ تشدد

ممبئی(مانیٹڑنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نزدیک ٹرین میں ایک مسلمان بزرگ شہری حاجی اشرف کو ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 پولیس کا کہنا تھا واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ۔حکام کے مطابق ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک درجن کے قریب لوگ ایک باریش شخص کو تشدد کا نشانہ بنارہے اور خرافات بک رہے ۔ پولیس کا کہنا تھا متاثرہ شخص نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کروایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں