کرپشن کیس :ایک اور روسی جنرل گرفتار ،پیوٹن منگولیا پہنچ گئے

کرپشن کیس :ایک اور روسی  جنرل گرفتار ،پیوٹن منگولیا پہنچ گئے

ماسکو(اے ایف پی)روس نے کرپشن کیس میں ایک اور اعلیٰ فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا۔۔۔

 تفتیش کاروں کے مطابق میجر جنرل ویلری نے فوج کو یونیفارم فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں سے 2لاکھ 23ہزار ڈالر سے زیادہ رشوت کی رقم وصول کی۔یاد رہے ماسکو نے اپریل سے لیکر ابتک کم از کم 10 فوجی آفیسرز کو گرفتار کیا ہے ۔ادھر روسی صدر منگولیا پہنچ گئے ۔ملک سے روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا فوج مشرقی یوکرین میں تیزی سے پیش قدمی کر رہی ۔ یوکرین کا کہنا تھا گزشتہ روز 22 روسی میزائل مار گرائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں