لیبیا :کوسٹ گارڈ کا سابق سربراہ اور انسانی سمگلنگ کا سرغنہ قتل

لیبیا :کوسٹ گارڈ کا سابق سربراہ اور انسانی سمگلنگ کا سرغنہ قتل

تریپولی (اے ایف پی) لیبیا کوسٹ گارڈ کے سابق سربراہ اور انسانی سمگلنگ کے سرغنہ میجر عبدالرحمن میلاد المعروف البدجا کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ۔

حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میجر عبدالرحمن اتوار کو دارالحکومت طرابلس سے 25 کلومیٹر مغرب میں جنزور نیول اکیڈمی کے قریب مارا گیا، حکام نے حملہ آوروں کی شناخت، سیاسی وابستگی یا محرکات کے بارے میں کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔رپورٹس کے مطابق 34 سالہ میلاد نے تارکین وطن سے لیکر پٹرول تک ہر چیز کی سمگلنگ میں ایک مقامی بادشاہ کے طور پر شہرت حاصل کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں