ترک صدر کی توہین اور شامیوں کیخلاف اکسانے والا شخص گرفتار

ترک صدر کی توہین اور شامیوں کیخلاف اکسانے والا شخص گرفتار

انقرہ (اے پی پی) ترک سکیورٹی فورسز نے صدر طیب اردوان کی توہین اور شامی و عرب پناہ گزینوں کیخلاف لوگوں کو اکسا نے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ ملزم  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹس کو ترک صدر کی توہین کیلئے استعمال کیا اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی ۔گرفتار شخص کی شناخت ڈی گیری کے  نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا اصل خاندانی نام شاہین ہے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا ملزم کو برسوں قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں