کانگو : جیل توڑنے کی کوشش بھگدڑ ، فائرنگ ، 129 قیدی ہلاک

کانگو : جیل توڑنے کی کوشش   بھگدڑ ، فائرنگ ، 129 قیدی ہلاک

کنشاسا (اے ایف پی)کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں بھگدڑمچ گئی جس سے 129قیدی ہلاک اور 59زخمی ہوگئے ۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی وزارت داخلہ کاکہناہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت کنشاسا میں قائم کانگو کی سب سے بڑی مکالا سنٹرل جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 24 افراد گارڈز کی گولی لگنے سے اور دیگر دم گھٹنے اورکچلے جانے سے ہلاک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں