بھارت:نام نہاد گاؤ رکھشکوں نے طالبعلم کوگولی مارکر قتل کر دیا

بھارت:نام نہاد گاؤ  رکھشکوں  نے طالبعلم کوگولی مارکر قتل کر دیا

چندی گڑھ (اے پی پی)بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گڑھ پوری کے قریب نام نہاد گاؤ رکھشکوں (گائے کے محافظوں)نے فرید آباد سے تعلق رکھنے والے 12ویں جماعت کے طالبعلم آریان مشرا کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

یہ واقعہ دہلی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ملزموں نے 30کلومیٹر تک آریان کی کار کا پیچھا کیا۔ ملوث افراد کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، آدیش اور سوربھ کے طور پر کی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں