برطانوی حکومت نے ایرانی قدس فورس پر پابندیاں عائد کر دیں

برطانوی حکومت نے ایرانی قدس  فورس پر پابندیاں عائد کر دیں

لندن (دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کر دی، پابندیوں میں اب ایرانی پاسداران انقلاب کی سپیشل فورسز یونٹ قدس فورس کو شامل کرلیا گیا ہے ۔

روسی ایجنسی کے مطابق ملک میں داخلے پر پابندی اور اثاثوں کو منجمد کرنے کی صورت میں  یہ پابندیاں ایرانی پاسداران انقلاب کے یونٹوں میں سے ایک کے کمانڈر حمید فاضلی کے خلاف عائد کی گئی ہیں، عبدالفتاح اھوازیان اور بہنام شہریاری پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ویب سائٹ پر جاری کردہ فہرست میں یہ بھی بتایا گیا کہ قدس فورس کا یونٹ 700 برطانیہ کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی تیاری اور منصوبہ بندی کر رہا تھا، مجموعی طور پر اب ایران کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کی فہرست میں 27 قانونی ادارے اور 190 افراد شامل ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں