گرمی کی چھٹیوں کے دوران تنخواہ لینا ضمیر گوارہ نہیں کرتا:بھارتی جج

گرمی کی چھٹیوں کے دوران تنخواہ  لینا ضمیر گوارہ نہیں کرتا:بھارتی جج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کی جج بی وی ناگرتھنا نے کہا کہ گرمی کی چھٹیوں کے دوران اپنی تنخواہ لینا اچھا نہیں لگتا۔۔

میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا۔  حکومت نے مدھیہ پردیش کے 6سول ججز کو برخاست کردیا تھا، عدالت کی مداخلت پر ان ججوں کی بحالی کیلئے سماعت ہوئی، جسکے بعد عدالت نے 6میں سے 4 ججز کو بحال کیا۔بحالی کے بعد سینئر وکیل آر بسنت نے عدالت سے پچھلی تنخواہ دینے پر غور کرنے کی گزارش کی، اس دوران اعلیٰ عدلیہ کی جج نے سول ججز کو اجرت دینے کا حکم دینے سے انکار کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں