بائیڈن اگلے ہفتے برطانوی وزیر اعظم کی میزبانی کرینگے ،وائٹ ہاؤس
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر بائیڈن اگلے ہفتے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کی میزبانی کریں گے ۔
ملاقات میں غزہ اور یوکرین کی جنگوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہاسٹارمر 13 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا دونوں رہنما غزہ میں جنگ کے خاتمے ،یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔