چین کیلئے جاسوسی ، سی آئی اے کے سابق افسر کو 10 سال قید
واشنگٹن(اے ایف پی ،رائٹرز)سی آئی اے کے سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 71 سالہ الیگزینڈر چنگ ما نے مئی میں پراسیکیوٹرز کے ساتھ جرم کا اعتراف کرنے کا معاہدہ کیا۔امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ چنگ ما نے 1982 سے 1989 تک سی آئی اے کیلئے کام کیا۔چنگ ما نے 50 ہزار ڈالرز کے عوض بڑی تعداد میں خفیہ دفاعی معلومات چین کے حوالے کیں۔