چینی وزیراعظم ابوظہبی پہنچ گئے ، اماراتی صدر سے ملاقات

چینی وزیراعظم ابوظہبی پہنچ  گئے ، اماراتی صدر سے ملاقات

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورہ سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔

چینی وزیراعظم نے ابوظہبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن  زاید النیہان سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سٹراٹیجک شراکت داری و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا۔قبل ازیں چینی وزیر اعظم نے بدھ کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودیہ چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی۔اس دوران توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں