جنیوا :انسانی حقوق کونسل اجلاس میں کشمیری وفد کی شرکت بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
جنیوا (اے پی پی)جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران عام بحث میں کشمیری وفد نے شرکت اورعالمی ادارے کے ہائی کمشنر کی رپورٹوں میں۔۔۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو نظر اندازکئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔وفد نے مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات کو اجاگر کیا اور ماورائے عدالت قتل، دوران حراست تشدد اور کئی دہائیوں سے جاری جبری گرفتاریوں کاسلسلہ ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانے پر زور دیا۔