بلغاریہ :فوجی طیارہ تباہ، 2پائلٹ ہلاک
صوفیہ(اے ایف پی)بلغاریہ میں ایک ایئر شو کیلئے تربیتی مشق کے دوران روسی ساختہ فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔۔۔
جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔عبوری وزیر اعظم دیمتر گلاچیف کا کہنا تھا حادثے کے باعث ملک دو بہترین پائلٹس سے محروم ہو گیا۔ادھر بلغاریہ کے نیٹو میں شمولیت کی 20 ویں سالگرہ کی یاد میں آج ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا۔