سب کو عید میلاد النبیؐ ؐ مبارک:مودی

 سب کو عید میلاد النبیؐ ؐ مبارک:مودی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم مودی نے عید میلاد النبیؐ کے پر مسرت موقع پر پوری دنیا اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

بھارتی وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پر مسرت موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر آئیے ہم سب ان تعلیمات کو اپنانے اور ملک کی ترقی کیلئے مسلسل کام کرنے کا عہد کریں۔بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے ۔ چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو۔ سب کو عید میلاد النبیؐ ؐمبارک۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں