گیری کرسٹن کو شاہین اور نسیم کے ورک لوڈ پر تشویش
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے خاص طور پر قومی ٹیم کی فاسٹ بالنگ جوڑی شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورک لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں ایک تنقیدی بحث چھیڑ دی ہے ۔
چیمپئنز کپ کی کمنٹری کے دوران گیری کرسٹن نے زور دیا کہ تمام فارمیٹس میں کھیلتے وقت تیز گیند بازوں پر شدید دبا ؤہوتا ہے ۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے زیادہ تر کام کا بوجھ اٹھایا ہے ۔ شاہین نے پچھلے 18 مہینوں میں دنیا کے کسی بھی فاسٹ بالر کے مقابلے میں تین گنا زیادہ اوورز بوؤالنگ کی ہے ۔ یہ خطرناک بات ہے کہ آخر کار آپ اس طرح اسے ختم کر دیں گے ۔ ایک اور ابھرتے ہوئے ستارے نسیم شاہ نے بھی چیلنجز کا سامنا کیا۔ صحت یاب ہونے کے بعد نسیم نیوزی لینڈ کے خلاف T20 سیریز کے دوران ایکشن میں واپس آئے لیکن اس کے بعد سے وہ بغیر کسی وقفے کے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔