ٹنڈولکر ، گنگولی بھارتی بورڈ کو ٹیم بھیجنے پر تیار کریں:معین

 ٹنڈولکر ، گنگولی بھارتی بورڈ کو ٹیم بھیجنے پر تیار کریں:معین

کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی کپتان معین خان نے سچن ٹنڈولکر اور گنگولی سمیت دیگر اسٹار کرکٹرز پر زور دیا ہے ۔۔

کہ وہ بھارتی بورڈ کو سمجھائیں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھے ۔بی سی سی آئی نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے اب تک حامی نہیں بھری، بھارتی میڈیا قیاس آرائیاں کررہا ہے کہ بی سی سی آئی اپنی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان نہیں بھیجے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان نے بھارتی کرکٹ لیجنڈز جیسے سچن ٹنڈولکر، ساروو گنگولی، کپل دیو اور دیگر پر زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور بی سی سی آئی کو سیاست کو کھیل سے دور رکھنے کا مشورہ دیں۔معین خان نے کہا کہ بھارت کے سابق کرکٹرز جیسے سچن، گنگولی، کپل، ڈریوڈ وغیرہ کو اپنے کرکٹ بورڈ کو سیاست سے دور رہنے کے لیے کہنا چاہیے ۔ سیاسی مسائل کو کرکٹ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ شائقین بھارت اور پاکستان کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا پسند کرتے ہیں، اس سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ مجموعی طور پر کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔معین خان نے مزید کہا کہ بھارت کو آئی سی سی کے ساتھ اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں