جاپان :بوڑھے افراد کی تعداد بلند ترین سطح پر

جاپان :بوڑھے افراد  کی تعداد بلند ترین سطح پر

ٹوکیو(اے ایف پی )جاپان میں زائد عمر کے شہریوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد ریکارڈ 3 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار ہوچکی ۔

جاپان ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں بوڑھے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔اس وقت جاپان کی کل آبادی کا 29.3 فیصد حصہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے جو اب تک کی بلند ترین شرح ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں 2023 تک 91 لاکھ سے زائد معمر افراد ملازمت پیشہ تھے جو کہ کل افراد ی قوت کا 13.5 فیصد تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں