بچوں کی نازیبا تصاویر کا کیس، بی بی سی کے سابق اینکر کو 6ماہ معطلی کی سزا

بچوں کی نازیبا تصاویر کا کیس، بی بی  سی کے سابق اینکر کو 6ماہ معطلی کی سزا

لندن (اے ایف پی)عدالت نے بچوں کی نازیبا تصاویر کے مقدمے میں بی بی سی کے نامور اینکر ہیو ایڈورڈ کو6 ماہ معطلی کی سزا سنا دی ،تاہم وہ جیل جانے سے بچ گئے ۔

 عدالت کا کہنا تھا دو برس تک دوبارہ جرم کرنے پر سزا کاٹنی ہوگی۔ایک سابق چیف سٹیٹ پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ فیصلے پر حیران ہیں۔ چیف مجسٹریٹ نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ اگر مجرم کو جیل میں ڈالا جاتا تو خودکشی کا خطرہ تھا ، انہوں نے کہا کہ ہیو ایڈورڈ نے اعتراف جرم اور واقعے پر پچھتاوا بھی ظاہر کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں